بالی ووڈ اداکارہ دِیا مرزا کی کل دوسری شادی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ و ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن دِیا مرزا 15 فروری کو ممبئی کے بزنس مین ویبھو ریکھی سے شادی کریں گے۔ یہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے۔ یہ شادی میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کو مدعو کیا جائے گا۔ ویبھو ریکھی ممبئی کے مشہور تاجر ہیں اور باندرہ کے پالی ہلز علاقہ میں رہتے ہیں۔ دِیا مرزا کی طرح ویبھو ریکھی کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔ قبل ازیں دیا مرزا کی شادی فلم پروڈیوسر و رائٹر ساحل سانگھا سے اکتوبر 2014ء میں ہوئی تھی۔