بالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ کی21فروری کو شادی

   

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بتا یا گیا ہے کہ گوا میں ان کی ماحول دوست شادی ہوگی۔ رکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 21 فروری کو گوا میں شادی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی شادی سے پہلے کی پہلی تقریب منعقد کی۔ ہفتہ کو وہ اپنے بڑے دن سے پہلے آشیرواد لینے کیلئے مندر بھی گئے تھے۔