کلکتہ۔بنگالی اداکارہ آریابنرجی جس نے کئی بالی ووڈ فلموں جیسے متنازعہ ”دی ڈرٹی پکچر“ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے پولیس کے بموجب جمعہ کے روز ان کے جنوبی کلکتہ کے مکان سے پراسرار حالات میں نعش اس اداکارہ کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔
پولیس نے اپارٹمنٹ کے تیسری منزل پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو دیکھا کہ مذکورہ 33سالہ عورت کی نعش بیڈروم میں زمین پر پڑی ہوئی ہے۔
ستار ماہر متوفی نکھل بنداپودھیائے کی مذکورہ بیٹی آریا نے سال2010میں ائی فلم ’ایل ایس ڈی‘ لائیو‘ سیکس اوردھوکہ کے علاوہ 2011میں ائے دی ڈرٹی پکچر میں بھی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں انہوں نے ماڈلنگ کاکام بھی کیاہے۔
ان کی گھریلو ملازمہ اس وقت شبہ ہوا جب وہ صبح فون کالس اور ڈرو بیلس پر جواب نہیں دیا جس پر پڑوسیوں کو اس نے جانکاری دی اور پڑوسیوں کوپولیس کو طلب کیاتھا۔
گھریلو ملازمہ کا کہنا ہے کہ اکثر آریا تنہا رہتے اور رہنا پسند کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے اور کمرے سے نمونے جمع کرنے کا کام فارنسک ٹیم نے کیاہے۔