بالی ووڈ اداکار سلما ن خان کو اندور سے کانگریس الیکشن اخر کیوں لڑانا چاہتی ہے

,

   

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے کرینہ کپور کو انتخابات میں اتارے جانے کی خبروں کے درمیان کانگریس اب بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو اندور سے انتخبات لڑانے کی تیاری میں ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو کانگریس کے ریاستی سکریٹری راکیش یادو نے بیان دیا ہے کہ سلمان خان کے نام پر کانگریس پارٹی میں غورو خوض چل رہا ہے۔ آخر کانگریس سلمان خان کو کیوں چناؤ لڑوانا چاہتی ہے۔ اس کے پیچھےیہ ہیں 5 وجہ۔۔۔جانئے ۔۔۔

لوگوں کو مل سکتا ہے بالی ووڈ میں چانس: لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر سلمان خان یہاں سے انتخابات لڑتے ہیں اور جیت جاتے ہیں تو یہاں لوگوں کو بالی ووڈ میں چانس مل سکتا ہے۔ اس بات کی تصدیق کانگریس کے ریاستی سکریٹری راکیش یادو کرتے ہیں۔ راکیش یادو کا کہنا ہے کہ سلمان خان انتخابات لڑیںگے تو اندور میں لوگوں کو فلم انڈسٹری کا فائدہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت: کانگریس پارٹی جانتی ہے کہ آج کا زمانہ سوشل میڈیا کا ہے۔ ایسے میں اگر بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں ٹکر دینی ہے تو ایسے امیدوار کو انتخابات میں اتارنا ہوگا جو سوشل میڈیا پر سرگرم رہتا ہو اور اور اس کے فالووس کی تعداد بھی اچھی خاصی ہو۔ اس پیمانے پر سلمان خان کھرے اترتے ہیں۔ سلمان خان کے ٹویٹر پر 35۔7 ملین فالوورس ہیں۔ جبکہ سلمان کو فیس بل پر 36 کروڑ 1 لاکھ 95 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔

لوگوں میں کریز: اندور کے لوگوں میں سلمان خان کو لیکر زبردست کریز ہے۔ اس بات کو بھی کانگریسی کافی اچھے سے جانتے ہیں۔ سلمان کی ایک اپیل پر لوگ ان کی اور ان کے دوستوں کی فلاپ ہو رہی فلموں کو بھی 100 کروڑ کے اعدادوشمار پار کرا دیتے ہیں۔

سمترا مہاجن کو ٹکر دے سکتا ہے سلمان خان کا چہرہ: ایسا مانا جارہا ہے کہ اندور لوک سبھا سیٹ سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب کی جا رہیں لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن کو بی جے پی 9 ویں بار پھر سے میدان میں اتار سکتی ہے۔ ایسے میں کانگریس کو ایک ایسے چہرے کی ضرورت ہے جو ان کو ٹکر دے سکے۔ ایسے میں سلمان خان کانگریس لیڈران کی امیدوں پر کھرے اترسکتے ہیں کیونکہ سلمان کا لوگوں میں کریز تو ہے ہی ساتھ ہی بھیڑ بھی ان کی جانب خود ہی چلی آتی ہے۔