ممبئی : بالی ووڈ فلموں میں زیادہ تر ویلن کے رول نبھانے والے اداکار مہیش آنند اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا کہ شائد خودکشی ہوسکتی ہے تا ہم پولیس کو کوئی سوسائڈ نوٹس دستیاب نہیں ہوئی ۔ ان کی عمر ۵۷؍ سال تھی ۔ انہوں نے آخری بار فلم ’’ رنگیلا راجا‘‘ گوندا کے ساتھ نظر آئے تھے ۔ یہ فلم پچھلے مہینہ ہی ریلیز ہوئی تھی ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔ آنند مہیش اپنے گھر میں تنہا رہا کرتے تھے ۔
ان کی بیوی ماسکو میں رہا کرتی ہیں ۔ وہ پچھلے کچھ دنو ں سے غم و افسردگی میں زندگی گذار رہے تھے اپنے غموں کو بھلانے کیلئے انہوں نے شراب نوشی کا سہارا لیا ۔ ڈاکٹر س نے بتایا کہ اس کی نعش کواسپتال نہایت خراب حالت میں لایا گیا تھا ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ان کی موت کی اصل وجہ ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکتی ہے۔
مہیش آنند نے کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں شہنشاہ ، کولی نمبر ۱ ، سورگ ، اور وجیتا شامل ہیں ۔