ممبئی : اب جبکہ کووڈ پابندیوں میں بتدریج کمی جاری ہے وہیں اب بالی ووڈ کے دو بڑے اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی بالترتیب ’’پٹھان‘‘ اور ’’ ٹائیگر3‘‘ کا بھی شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔دسہرہ اور دیوالی کے موقع پر شائد کوئی بڑا اعلان سامنے آسکتاہے ۔ اس کے علاوہ عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘بھی عنقریب ریلیز ہوگی۔