بالی ووڈ کی کئی معروف اداکارائیں

   

جو ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئی
ممبئی۔بہت سی اداکارائیں فلم انڈسٹری پر راج کرتی ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ان میں سے کئی ایسی ہیں جو ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئیں۔ ان میں دیپیکا پڈوکون سے لے کر عالیہ بھٹ تک کے نام شامل ہیں۔ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ لندن میں پیدا ہوئیں۔ 15 مارچ 1993 کو پیدا ہونے والی عالیہ برطانوی شہری ہیں اور ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان کی سب سے خاص دوست کترینہ کیف انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ وہ 16 جولائی 1983 کو برطانوی شہر میں پیدا ہوئی۔اداکارہ دپیکا پڈوکون ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئیں۔ دپیکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو کوپن ہیگن کے ایک ڈینش دواخانہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا بچپن ہندوستان میں گزرا اور آج وہ فلم انڈسٹری میں ایک معروف نام ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کینیڈا کے شہر سرنیہ میں پیدا ہوئیں۔ 13 مئی 1981 کو پیدا ہونے والی سنی کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے۔مونیکا ڈوگرا ایک موسیقار اور اداکارہ ہیں۔ وہ میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں پیدا ہوئی۔ 25 اکتوبر 1986 کو پیدا ہونے والی مونیکا دھوبی گھاٹ جیسی فلموں میں نظر آئی ہیں ۔ایمی جیکسن برطانوی شہری ہیں۔ وہ 31 جنوری 1992 کو پیدا ہوئی۔ وہ ایک دیوانہ تھا ، سنگھ از بلنگ سمیت کئی فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی بھی ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئیں۔ وہ 6 فروری 1992 کو کیوبک سٹی کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔