بالی ووڈ کے مشہور فلم میکرس کا دورہ ٔپہلگام

   

پہلگام : بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز وادی میں فلم سازی کیلئے گلمرگ، پہلگام اور دیگر مقامات میں فلمی پروجیکٹوں کیلئے قدرتی مقامات تلاش کررہے ہیں۔25 رکنی وفد پروڈیوسروں پر مشتمل ہے۔ وفد 27 جنوری کو سرینگر پہنچا تھا اور 28 جنوری کو گلمرگ کا دورہ کیا تھا اور پھر وفد نے پہلگام کا دورہ کیا۔ مشہور فلم میکرس جو وادی میں آئے ہیں ان میں اجے دیوگن فلمز، سنجے دت پروڈیکشن، ریلائینس انٹر ٹینمنٹ، روہت شیٹھی فلمز، ذی اسٹڈیوز، ادھیکاری برادرز اور دیگر شامل ہیں۔