٭ حدیث کو بلاوجہ رد کردینا یا اس سے انکار کرنا سوا، اس کے نہیں کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو دشمن بنالینا ہے۔ عیاذاباﷲ۔
{الکلام المرفوع}
٭ ہمارے دین میں ادب کی نہایت ضرورت ہے، جب تک اہل اسلام میں کامل طور پر ادب رہا، دن دونی رات چوگنی ترقی ہوتی رہی۔ {مقاصدالاسلام حصہ ۱۱۔ ۱}
٭ گالی وہی نہیں ہوتی جو عرف عام میں مشہور ہے بلکہ مقصد گالی سے فقط کسرِ شان مقصود ہوتا ہے۔ اس وجہ سے جس بات میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی کسرِ شان بیان کی جائے وہی گالی ہوگی۔
{مقاصدالاسلام حصہ ۱۱۔۱۰}
٭ خدا ایسے لوگوں سے محفوظ رکھے کہ اچھوں کے لباس میں آکر مکر پھیلاتے ہیں اور مسلمانوں کے دین و دنیا کو غارت کرتے ہیں۔
{مقاصدالاسلام}
٭ حضرت غوث الثقلین رضی ا ﷲ عنہ کو اِس وقت بھی وہی سلطنت حاصل ہے جو زندگی میں تھی۔
{مقاصدالاسلام۔ ازقال شیخ الاسلام}
