باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ جینوم ویالی میں پیش آئی قتل کی واردات میں باپ نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ جی نریش جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اپنے باپ متیالو سے ملکیت کے بٹوارے کو لے کر آئے دن جھگڑا کرتا تھا۔ نریش نے حالت نشہ میں مکان پہنچ کر اپنے باپ سے پھر ایک مرتبہ بحث و تکرار کی جس کے نتیجہ میں باپ نے بھی شراب نوشی کرکے بیٹے سے اُلجھ گیا۔ نشہ میں دھت اپنے بیٹے کا پیر سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں نعش کو قریب میں واقع کھیت کی باؤلی میں پھینک دیا۔ پولیس کو آج نریش کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب