حیدرآباد ۔27۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے بتکماں فیسٹول کے پیش نظر عنبر پیٹ ، رامنتا پور اور دلسکھ نگر میں مصنوعی پانڈس کی تیاری کے لئے کمشنر جی ایچ ایم سی کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بتکماں تہوار کے موقع پر خواتین عنبر پیٹ چیروو میں برسہا برس سے مورتیوں کا وسرجن کرتے ہیں ۔ تالابوں کے تحفظ کے لئے حیڈرا کی کارروائیوں کے نتیجہ میں حکام نے مورتیوں کے وسرجن پر روک لگادی ہے۔ عدالت کی جانب سے بھی ذخائر آب کے تحفظ کی ہدایت دی گئی ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ عنبر پیٹ ، رامنتا پور اور دلسکھ نگر میں بڑے پیمانہ پر بتکماں تہوار منایا جاتا ہے ۔ لہذا گریٹر حیدرآباد جی یچ ایم سی کو عارضی ذخائر آب کی تعمیر کے اقدامات کرنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے بتکماں تہوار بڑے پیمانہ پر منعقد کیا لیکن ذخائر آب کے تحفظ میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عارضی ذخائر آب تیار کرتے ہوئے خواتین کو بتکماں کے وسرجن کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عنبر پیٹ اور اطراف کے علاقوں میں ذخائر آب کی کمی کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 1
گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن، کیر ہاسپٹلس گاندھی بھون میٹرو ریل اسٹیشن سے موسوم
حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (پریس نوٹ) گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن کے نام کو اب کیر ہاسپٹلس گاندھی بھون میٹرو ریل اسٹیشن سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کیر ہاسپٹلس اور ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل (حیدرآباد) نے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ نیز کیر ہاسپٹلس نے اس اسٹیشن پر ایک اسپیشالیٹی ہیلت کیر سنٹر (کیر میڈیکل سنٹر) کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے لانچ ایونٹ میں مسٹر جسدیپ سنگھ، گروپ سی ای او، کیر ہاسپٹلس، ڈاکٹر سمیع، ایچ سی او او، کیر ہاسپٹلس نامپلی اور دیگر نے شرکت کی۔