بجاج الیکٹرانکس ۔ الیکٹرانک مصنوعات کیلئے حیدرآباد کی اولین ترجیح

   

اداکارہ ہباہ پٹیل کے ہاتھوں
قرعہ اندازی اور خوش نصیب گاہک کے نام کا اعلان
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) نامور اداکارہ ہباہ پٹیل کے ہاتھوں الیکٹرانک مصنوعات کی خریداری کے لئے حیدرآبادیوں کی اولین ترجیح، بجاج الیکٹرانکس کے ایک کروڑ روپئے مالیتی انعامات حاصل کرسکتے ہیں۔ آج بمپر ڈرا منعقد کیا گیا اور اُنھوں نے خوش نصیب گاہک کا اعلان کیا جس کا کوپن نمبر 283380 نے 30 لاکھ روپئے کا انعام حاصل کیا۔ یہ قرعہ اندازی بجاج الیکٹرانکس فورم سوجا مال، کے پی ایچ بی پر آج منعقد کیا گیا۔ دونوں شہروں میں ایک روپئے کی کسی بھی الیکٹرانک شئے کی ادائیگی کے لئے اسکیم بہت مقبول ہے۔ علاوہ ازیں بجاج الیکٹرانکس کے دونوں شہروں کے 31 شوروم کے قیام کا منصوبہ ہے اور کمپنی مزید توسیع کی خواہاں ہے۔ تیوہاروں کے سیزن میں اس کی اسکیمس بہت مقبول ہوچکی ہیں۔ سی ای او بجاج الیکٹرانکس مسٹر کرن بجاج نے کہاکہ عوام کا ردعمل زبردست ہے اور وہ بجاج الیکٹرانکس پر خریداری کرنے اور ہم پر اعتماد برقرار رکھنے کے لئے اپنے گاہکوں کے مشکور ہیں۔ بجاج الیکٹرانکس کے انعام قبول کرنے والے گاہکوں کے بھی مشکور ہیں۔