بجرنگ دل کا کنوینر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار

   

جماترا (جھارکھنڈ)۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بجرنگ دل کے ایک مقامی لیڈر کو جھارکھنڈ کے جماتر اضلاع میں گزشتہ اتوار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسے سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی اشاعت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پرکاش منڈل نارائن پور بلاک کا بجرنگ دل کا کنوینر ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے بعض لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں۔ جب اس کا قابل اعتراض مواد سوشیل میڈیا پر پھیل گیا تو ایک مخصوص برادری کے لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور فوری پرکاش کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 52 سالہ منڈل نے نارائن پور پولیس چوکی میں احتجاج کے بعد اپنے آپ کو پیش کردیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر زراعت جو اس راستے سے گزر رہے تھے وہ اس ہجوم میں پہنچ گئے انہوں نے لوگوں کے احتجاج کا سبب جاننا چاہا جب انہیں پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ سماجی ہم آہنگی اور ایکتا میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تی۔