بجٹ عوام کا دل دُکھانے والا : مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ اترپردیش اسمبلی میں پیش کیا گیا عبوری بجٹ بحران سے وابستہ غریب اور محنت کش عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے اور دل دکھانے والا ہے ۔مایاوتی نے ٹوئٹ کیا یوپی اسمبلی میں آج پیش عبوری بجٹ ریاست کی مختلف بحرانوں میں گھری غیر و محنت کش عوام کے لئے امیدیں کم و دل دکھانے والا زیادہ ہے ۔ اگر یوپی حکومت، تمل ناڈو کی طرح ،پٹرول کی قیمت تین روپئے کم کر دیتی تو کروڑوں عوام کو مہنگائی سے تھوڑی راحت ضرور مل جاتی”۔انہوں نے کہا کہ ویسے بی جے پی حکومت نے جس طرح سے بے تحاشہ وعدے و اعلانات وغیرہ کئے ہیں اس کا عبوری بجٹ میں صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ دستاویزاتی اعلانات ہی بن کر رہ جائیں گی جبکہ بی ایس پی حکومت میں اعلانات سے پہلے اس کے لئے مالی انتظام ضروری تھا۔ یہی بی ایس پی و دیگر میں اصلی فرق ہے ۔قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت نے مالی سال 2021۔22 کا پہلا عبوری بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے 7301.52کروڑ روپئے کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کے روزگار اور تعمیرتی اسکیمات کو پورا کرنے کا نظم کیا گیا ہے ۔
چار مہینے بعد ڈیزل ہوا سستا، پٹرول کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے آج چار مہینوں کے بعد ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا، جبکہ پٹرول کی قیمت 31 ویں دن مستحکم رہی۔اس سے قبل 15 اپریل کو ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ بدھ کو دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.67 روپے فی لیٹر ہوگیا۔