بجٹ میں ترجیحی شعبہ جات کو زائد فنڈز: اتم کمار

   

مزید 2 ضمانتوں پر عنقریب عمل آوری کا آغاز
حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ کے عبوری بجٹ کا خیرمقدم کرکے اسے دوراندیش بجٹ قرار دیا۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام اہم شعبہ جات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے کمزور معاشی موقف کی ذمہ دار بی آر ایس ہے جس نے گذشتہ دس برسوں میںمالدار ریاست کو مقروض بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اہم شعبہ جات کو بجٹ میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی، روزگار اور وسائل پر علحدہ تلنگانہ تحریک چلائی گئی تھی اور گذشتہ دس برسوں میں آبپاشی شعبہ میں بڑی دھاندلیاں کی گئیں۔ حکومت نے بے قاعدگیوں کی جانچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آبپاشی شعبہ کیلئے 28024 کروڑ مختص کرنے کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے چھ ضمانتوں پر عمل کیلئے 53196 کروڑ مختص کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ جلد مستحق خاندانوں کو 500 روپئے گیس سلینڈر اور 200 یونٹ مفت برقی اسکیم پر عمل ہوگا۔1