بحران کے باوجود جاپان وزیراعظم کا دورہ مشرق وسطیٰ

   

ٹوکیو ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان مشرق وسطیٰ میں پائے جانے والے بحران کے باوجود ہفتہ کے روز اپنا دورہ پروگرام کے مطابق پورا کریں گے۔ یاد رہیکہ جاپان خلیج فارس اور خلیج عمان میں اپنے شپنگ مفاد کے تحفظ کیلئے ایک جنگی بحری جہاز اور ایک طیارہ تعینات کرنا چاہتا ہے۔ ہفتہ سے چہارشنبہ کے درمیان شینزوابے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کا دورہ کریں گے۔ چیف کابینی سکریٹری یوشیہید ے سوگا نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔