بحرین میں ظہر کیلئے مساجد کی کشادگی

   

منامہ ۔ بحرین میں یکم نومبر سے ظہر کی نماز کے لیے بھی مساجد کو دوبارہ کھولی جا رہی ہیں۔بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق بحرین نے28 اگست سے مساجد میں فجر کی نماز کے آغاز کو عبادت گاہوں اور مذہبی اجتماعات بتدریج دوبارہ کھولنے کے لیے پہلا قدم قرار دیا تھا۔ بحرین کی اسلامک امورکی سپریم کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدام کو عملی طور پر نمازیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے نافذکیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میںکورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے مساجد بند ہونے کے بعد بحرین کی حکومت نے مارچ میں اجتماعی اور جمعہ کی نمازیں عارضی طور پرمعطل کر دی تھیں۔ بحرین میںگزشتہ روز کورونا وائرس کے 9607 ٹسٹ کیے گئے جن میں 280 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ 302 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔