بحریہ کا مگ 29-K جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

   

نئی دہلی: بحریہ کا مگ 29-K جنگی طیارہ چہارشنبہ کے روز گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ طیارہ کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارہ کا پائلٹ بروقت محفوظ اترنے میں کامیاب رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران پائلٹ کو فوری طور پر تلاش کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔