نئی دہلی : مرکزی حکومت نے قطر میں ہندوستانی بحریہ کے 8سابق افسران کو سنائی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ 26اکٹوبر کو قطری عدالت نے بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنائی تھی ۔ قطر نے ان تمام پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام لگایا تھا ۔قطر کی انٹلی جنس ایجنسی کے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے 30اگست 2022کو انہیں گرفتار کیا تھا ۔