بدعنوانی کی تاریخ کو چھپانے کے لئے یو پی اے نے اپنے اتحاد کا نام انڈیاپر تبدیل کیا۔انوراگ ٹھاکر

,

   

ٹھاکر نے کہاکہ کانگریس نے 2014اور 2019کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے مگر ذلت آمیز شکست کا انہیں سامنا کرناپڑا تھا۔


شملہ۔ بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ یو پی اے نے اپنی ”بدعنوانیوں“ کو چھپانے کے لئے اپنے اتحاد کاتبدیل کیا ہے اور پانچ ریاستوں میں جہاں پر انتخابات ہونے والے ہیں میں ایک جیت درج کرانے کے دعوؤں کو مسترد کردیاہے۔

ٹھاکر نے کہاکہ کانگریس نے 2014اور 2019کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے مگر ذلت آمیز شکست کا انہیں سامنا کرناپڑا تھا۔

مرکزی وزیر انفارمیشن اوربراڈ کاسٹنگ نے ہامیر پور میں کہاکہ یوپی اے نے اپنانام انڈیاپر تبدیل کیا تاکہ اپنی بدعنوانیوں کو چھپا سکیں اور گھبراہٹ کا وہ شکار ہیں کیونکہ مذکورہ اتحاد کو شکست کا خوف منڈلارہا ہے۔

ٹھاکر نے چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ پر ریاست کو تباہ کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ ریاست میں ہر روز17عصمت ریزی کے مقدمات درج ہورہے ہیں خواتین کے خلاف جملہ جرائم کے واقعات 2لاکھ ہیں جس میں 35,000خواتین متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مگر سونیاگاندھی‘ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی خاموش ہیں۔ ٹھاکر جومرکزی وزیر کھیل کود بھی ہیں نے ایشیائی کھیلوں میں 107میڈلس کا نشانہ پار کرنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی‘ پہلی مرتبہ 100میڈل سے زائد کا نشانہ پار کیاہے۔

ٹھاکر نے کہاکہ ہما چل پردیش میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کئی انڈور اسٹیڈیم‘ کھیل کود کے ٹریکس او رہاکی کے میدان کو منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاس پور میں واٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کے لئے ایک مرکز قائم کیاگیاہے۔