دیشمکھ کو 2021میں ای ڈی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔
مذکورہ ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے روز مہارشٹرا کے سابق ہوم منسٹر انل دیشمکھ کو مبینہ بدعنوانی معاملے میں ضمانت دی ہے۔ مذکورہ ضمانت کے احکاما ت پر اب سے 10دنوں تک کارگرد رہیں گے۔
اسی دوران مذکورہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) کو اجازت ہے کہ وہ ان احکامات کو سپریم کورٹ میں چیالنج کریں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انل دیشمکھ کے حلاف بدعنوانی کامعاملہ سی بی ائی نے درج کیاہے۔سابق ہوم منسٹر کو 1لاکھ روپئے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دیشمکھ نے سی بی ائی کی خصوصی عدالت کے احکامات کو چیالنج کیاتھا جس میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کیاگیاتھا۔
ممبئی ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں دیشمکھ نے کہاتھا کہ ”سنوائی کرنے والی عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا اور ا ن کے احکامات ”کاپی او رپیسٹ کا کام“ تھا جو سی بی ائی چارج شیٹ کے مواد پرمشتمل ہے“۔
اس میں مزیدکہاگیاکہ سنوائی کرنے والی عدالت کا حکم”جان بوجھ“ کر دیاگیاتھااور ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی طبی حیثیت پر غور کیاتھا‘ جس کو ٹرائیل کورٹ نے نظر انداز کردیاتھا۔
دیشمکھ کو 2021میں ای ڈی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔
سی بی ائی کا کہنا ہے کہ دیشمکھ نے سچن وازے مہارشٹرا پولیس کے برطرف عہدیدار سے کہاتھا ممبئی میں ہوٹلوں سے پیسے اکٹھا کریں۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق تقریبا4.7کروڑ روپئے مالکین سے جمع کئے گئے تھے‘ وازے نے یہ رقم کندن شنڈے کے حوالے کی تھی۔