بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ممبئی کی توہین کرنے والی کنگانا کی پشت پناہی بی جے پی کررہی ہے۔ راؤت

,

   

ممبئی کا تقابل پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کرنے کے باوجودکنگانا راناؤت کی پشت پناہی بی جے پی کررہی ہے۔

ممبئی۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اتوار کے روز کہاکہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ممبئی کا تقابل پاکستان کے مقبوضہ کشمیرسے کرنے کے باوجود کنگا رانا ؤت کی پشت پناہی بی جے پی کررہی ہے اور مزیدکہاکہ بہار انتخابات کو نظر میں رکھ کر یہ کام کیاجارہا ہے۔

سینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے اپنے ہفتہ واری کالم روکتھوک میں راؤت نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ منظم انداز میں ممبئی کی اہمیت کو کم کرنے کی بھی کوشش ہے اور شہر کو مسلسل بدنام کرنا اسی سازش کا حصہ ہے۔

راؤت نے کہاکہ ”یہ مشکل وقت ہے جس میں مہارشٹرا کے تمام مراہٹوں کو متحدہ ہونا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ ششانت سنگھ کی موت کے معاملے میں اس کے موقف کے ذریعہ راناؤت کی حمایت بی جے پی کررہی ہے‘ بی جے پی بہار انتخابات اونچی ذات والوں اور کشتریا ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

راؤت نے کہاکہ یہ کرتے ہوئے مہارشٹرا کی توہین سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مہارشٹرا (بی جے پی) کا ایک بھی لیڈر ریاست کی توہین پر ایک لفظ بھی نہیں بول رہا ہے۔

راؤت کو سامنا کے ایکزیکٹیو ایڈیٹر بھی ہیں نے استفسار کیاکہ”چیف منسٹر اور ریاست کی عوام کا ایک اداکارہ نے توہین کی ہے‘ اس پر کوئی ردعمل پیش نہیں کیاجاناچاہئے‘ کس طرح کی یہ ایک طرفہ آزادی ہے“؟۔

انہوں نے پوچھا نے ”جب اس کا شہر میں غیر قانونی تعمیر‘ جس کو وہ پاکستان کہتی ہے‘ مہند م کیاگیا‘ اس نے انہدامی ڈھانچہ کو رام مندر پکار۔

جب غیر قانونی تعمیرات پر سرجیکل اسٹرائیک ہوتی ہے آپ چلاتے ہیں۔

کس طرح کا یہ کھیل ہے؟“۔

انہدام پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈناویس نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مہارشٹرا حکومت کرونا وائرس سے مقابلے کے بجائے کنگانا راناؤ ت پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے