بدنام زمانہ سارق گرفتار ، 70 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء ضبط

   

حیدرآباد۔ سائبرآباد پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 70 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ بسو راجو پرکاش ساکن بنگلورو کو گرفتار کرلیا جو جملہ 32 وارداتوں میں ملوث ہے جس نے سائبرآباد کمشنریٹ کے علاوہ سنگاریڈی ضلع کرشنا ضلع اور ٹاملناڈو میں وارداتیں انجام دیں۔ بنگلورو سے حیدرآباد آنے کے بعد یہ سارق بند مکانات کی نشاندہی کرتا تھا اور رات کے اوقات سرقہ کرتے ہوئے فرار اختیار کرتا تھا۔