برازیلیا : برازیل کے شمالی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حالیہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے متاثرہ صوبوں ایکر، آمازوناس، پارا، رونڈونیا، ٹوکانٹنس اور ماران ہووا کے بعض شہروں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اس وقت تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہے۔برازیل قومی محکمہ موسمیات نیبارشیں جاری رہنیا ور شدید درجے کے طوفان کی وارننگ دی ہے۔محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قدرتی آفت کی وجہ سے 2 ہزار 500 افراد اپنا گھربار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔