برازیلیہ: برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارش نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارش نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ برازیل کی ریاست پارانا میں کئی دنوں سے جاری بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ہوئی جس کے باعث اہم بندرگاہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ اس آفت کے باعث مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ سڑک پر موجود 20 گاڑیاں اور ٹرک بھی ریلے کے ساتھ بہہ گئے۔ امدادی حکام کے مطابق، خراب موسم اورمضافاتی علاقہ کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔