برازیل میں کشتی ڈوب گئی 18 افراد ہلاک

   

ساؤپولو۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے امیضان دریا میں ایک کشتی کے ڈوب جانے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے یہ بات بتائی ۔ موٹر بورڈ دریا میں شام کے وقت اچانک ڈوب گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس حادثہ میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 46 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ مزید 30 افراد کے گمشدہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے لئے ہیلی کاپٹرس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ برازیل کی بحریہ نے بتایا کہ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور تاحال اس کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔