برازیل میں کورونا وائرس سے 21048 افراد ہلاک

   

ریو ڈی جنیرو، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے 1001 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21048 ہو گئی ہے ۔وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے 20803 نئے کیسز آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 330890 ہو گئی ہے ۔جرمنی اور فرانس کے بعد برازیل بھی کورونا وائرس سے شدید طور پرمتاثر ہوا ہے۔