برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزارکیسیز کی تصدیق

   

ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 45 ہزار سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 45,305 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اب تک 1,668,589 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 66،741 افراد اس وبا ہلاک ہو گئے ہیں۔