برازیل کورونا سے متاثرہ دوسرا سب سے بڑا ملک

   

برازیلیا ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا اور اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ برازیل میں اب تک قریب 6 لاکھ 15 ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے اب برازیل سے آگے فقط امریکہ اور برطانیہ ہیں۔ اٹلی اس فہرست میں اب چوتھے نمبر پر ہے جہاں کووِڈ انیس کی وجہ سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 33,689 ہیں۔