برازیلیا: برازیلی عدالت نے سابق صدر بولسونارو کو سعودی عرب کے بیش قیمت تحائف واپس کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دور صدارت میں بولسونارو نے سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جس کی مالیت 32 لاکھ اور 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔یہ جیولری سیٹس اس وقت کے وزیر معدنیات و توانائی اپنے صدر بولسونارو کیلئے سعودی عرب سے لاتے ہوئے کسٹم پر پکڑے گئے تھے اور صدر کے کہنے پر ہی انھیں جیولریز لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔