برانڈیڈ سائیکلوں کا سرقہ کرنے والا کم عمر پجاری گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ملکاجگیری پولیس نے ایک کم عمر پجاری کو گرفتار کرلیا ۔ جو برانڈیڈ سیکلوں کا سرقہ کرتا تھا ۔ دن میں پوجا پاٹ اور رات کے اوقات سرقہ کرنا اس کی عادت ہے ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 19 سالہ سدھارتا شرما کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات نرسمہا ریڈی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملکاجگیری ڈیویژن نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ شرما پب جی گیم اور بری عادتوں کا شکار تھا اور اخراجات کے لیے اس نے سیکلوں کو سرقہ کرنا شروع کردیا ۔ مکانات میں داخل ہو کر صرف گیر والی سیکلوں کا سرقہ کرتا تھا اور جان پہچان والے افراد کے پاس ان سیکلوں کو رہن رکھ کر رقم حاصل کرتا تھا ۔ سیکلوں کے سرقہ کی متعدد شکایتوں کے بعد پولیس نے اس جانب توجہ مرکوز کی اور سدھارتا شرما کو گرفتار کرلیا ۔ اور پولیس نے اس کے قبضہ سے 31 سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ جن میں صرف 16 سیکلوں کی شکایت ہی پولیس کو موصول ہوئی ۔۔