برانڈ فیکٹری کا فیسٹیو سیزن کے لیے میگا آفر

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): فیوچر گروپ کے ہندوستان کے سرکردہ ڈسکاونٹ چین ، برانڈ فیکٹری کی جانب سے اس فیسٹیو سیزن کے لیے میگا آفر شروع کیا گیا ہے جس میں 2 کی خریداری کریں اور 3 حاصل کریں ۔ آفر پیش کیا جارہا ہے ۔ اس آفر کا 27 ستمبر سے آغاز ہوا ہے اور یہ 4 اکٹوبر کو ختم ہوگا ۔ اس آفر میں مرد و خواتین اور بچوں کے لیے 200 سے زائد اصل فیشن برانڈس پیش کئے جارہے ہیں ۔ مرد و خواتین اور بچوں کے لیے فیشن ویر ، بیاک پیاکس ، لگیج ، سن گلاسیس ، اسپورٹس شوز ، فارمل شوز ، اکسیسریز اور مزید کئی اشیاء کے لیے یہ آفر ہے ۔ سریش سادھوانی ، سی ای او برانڈ فیکٹری نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ دوسری چیزوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ برانڈ فیکٹری کا Buy2 Get 3 آفر سے کسٹمرس کے لیے خریداری پر بچت کرنے کا موقع ہوگا ۔۔