برج خلیفہ کے گرد پانچ عمارتوں کو چھوتا ہوا سرکل بنانے کی تجویز

   

دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد پانچ عمارتوں کو چھوتا ہوا سرکل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔دبئی کی آرکیٹیکچر فرم کے مجوزہ ڈیزائن کو ’ڈاؤن ٹاؤن سرکل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 500 میٹر اونچا اور تین کلو میٹر طویل ہوگا۔ڈیزائن کا تاثر برج خلیفہ کی لمبی عمارت کے گرد انگوٹھی کے جیسا ہے، اس سرکل میں وادیاں، ٹیلے، پودے، درخت، غار، پھول، گرین بیلٹ ،آبشاریں بنانے کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔تعمیراتی ماہرین کے تجویز کردہ منصوبے اور ڈیزائن کے تحت برج خلیفہ کے گرد گول دائرے کی شکل میں 3 کلومیٹر سرکم فرینس والا یہ اسٹرکچر پانچ بڑے کھمبوں کی مدد سے بنایا جائے گا جس سے شہر کی اسکائی لائن کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔ڈاؤن ٹاؤن سرکل نامی اس ڈیزائن کے ذریعے پانچ دیوقامت کھمبوں کی مدد سے 500 میٹر اونچی ایک ایسی گول رنگ تعمیر کرنے کا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو دبئی شہر کے پورے ڈاؤن ٹاؤن کو اپنے حصار میں لے لے گی۔دبئی کی آرکیٹیکٹ فرم زنیرا اسپیس سے منسلک آرکیٹیکٹ نجمس چوہدری اور نیلس ریمیس کا تیار کردہ یہ ڈیزائن دبئی ڈاؤن ٹاؤن اور برج خلیفہ کو ایک نئی اور دلفریب کشش سے مزین کر دے گا۔