برطانوی بچے پر 7 جنسی جرائم و خواتین سےزیادتی کی کوشش کا الزام

   

لندن : ایک 13 سالہ برطانوی بچے کو ایک انوکھے واقعہ میں قید کی سزا کا سامنا ہے۔ برطانیہ کی اسپیشل کورٹ نے اسے 7 جنسی جرائم کے مرتکب ہونے کا مجرم قرار دیا جس میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی شامل ہے۔برطانیہ کے مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بچے کو جرائم کا ارتکاب کرنے کا مجرم قرار دیا گیا، جب وہ اس کی سماعت کرنے والی مجاز عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے 15 دسمبر 2022 کو پہلا جنسی حملہ کیا۔ پھر 6 بار اس کا ارتکاب کیا۔ موجودہ سال کے 17 اور 19 جنوری کے درمیان صرف تین دن کے اندر دیگر جرائم کا ارتکاب کیا۔