برطانوی وزیراعظم سوناک کے خلاف تحقیقات

   

لندن : برطانوی پارلیمنٹ کے کمشنر برائے معیارات نے وزیراعظم رشی سوناک کے خلاف مفادات کے تصادم کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ایک فہرست کے مطابق،رواں ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم رشی سوناک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔سوموار کو کمشنر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کھلی انکوائریوں کی فہرست میں کہاگیا ہے کہ جس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے وہ ’’مفاد کا اعلان‘‘ ہے۔سوناک کے دفترنے فوری طور پراس معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ کمشنر پارلیمان کے آپریشن کی نگرانی کا ذمے دارہوتا ہے۔ وہ دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) اور رجسٹرزبشمول کسی بھی مبیّنہ خلاف ورزی کی تحقیقات کرسکتا ہے۔پارلیمنٹ کی ویب سائٹ نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ضابطہ اخلاق کے تحت پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو اپنیایسے کسی بھی مالی مفاد کے بارے میں معلومات فراہم کرنالازمی ہے جس کے بارے میں دوسروں کی طرف سے معقول طورپرکسی رکن کیاثراندازہونے کے بارے میں سوچاجا سکتا ہے۔رکن پارلیمان کے اعمال سے مراد اس حیثیت میں اس کی پارلیمان میں تقاریر یا ووٹ یا دیگرمتعلقہ افعال ہیں۔