برطانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی ، اسٹامر کی حکومت کو نیا جھٹکا

   

لندن: برطانیہ میں خاتون وزیر ٹرانسپورٹ لوئز ہیگ نے 10 برس قبل ایک جرم میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے اعتراف کے بعد اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ہیگ کے اعتراف کے مطابق ان کا جرم 2014 میں پارلیمنٹ کیلئے نامزدگی کے عرصے میں پولیس کو گمراہ کرنے سے متعلق ہے۔ برطانیہ میں وسیع پیمانے پر طوفانی بارشوں کے سبب ملک میں پیر کے روز ریلوے لائنوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ ان بارشوں میں 4 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔حکام نے پورے انگلینڈ اور ویلز میں طوفان سے متعلق 200 سے زیادہ انتباہات جاری کیے۔ اسی طرح لندن سے ملک کے جنوب مغرب میں جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی۔ ادھر نارتھمپٹن شائر اور برسٹل میں مرکزی راستے بند ہو گئے اور آندھی نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا۔ یہ درخت ریلوے ٹریک پر گرے جس کے نتیجہ میں لندن اور اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت معطل ہو گئی۔ یہ برطانیہ کا چوتھا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔