برطانوی کابینہ کے 3وزرا اور ایک پارلیمانی سکریٹری بھی مستعفی

   

لندن : برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزیر صحت اور وزیر خزانہ کے بعد اب ایک اور وزیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں۔ پہلے ساجد جاوید اور رشی سوناک نے اپنے عہدوں سے استعفی دیا، تو چند ہی گھنٹوں بعد بورس جانسن نے اپنے چیف آف سٹاف سٹیو بارکلے کو نیا وزیر صحت اور وزیر تعلیم کے فرائض انجام دینے والے ناظم زہاوی کو نیا وزیر خزانہ نامزد کر دیا۔ پھر آج چہارشنبہ کے روز بچوں اور خاندانی امور کے وزیر وِل کْوئنس اور جانسن ہی کی ٹوری پارٹی سے تعلق رکھنے والی لارا ٹروٹ نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔