برطانیہ میں ارب پتی بزنس مینکا قبول اسلام

   

لندن: برطانیہ کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک ’ایلفی بیسٹ‘ اسلام کی حقانیت کے قائل ہوکر دین اسلام میں داخل ہوگئے۔میڈیا کے مطابق موبائل کی ایک چھوٹی موبائل دکان سے پوری کمپنی بنانے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے ’’الفریڈ ولیم بیسٹ‘‘ نے اسلام قبول کرلیا۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل الفی بیسٹ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مسجد میں کھڑے ہیں۔ انھوں تصویر کا کیپشن لکھا تھا کہ ’’جسے اللہ ہدایت دیتا ہے اسیکوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا‘‘۔یہ تصویر غالباً اْن دنوں کی ہے جب الفریڈ جیسے کامیاب بزنس مین دل کا سکون اور روح کی راحت کی تلاش میں نکلے تھے اور ان کے حق کی تلاش کا یہ سفر انھیں مذہب اسلام تک لے گیا تھا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں انکشاف ہوا تھا کہ مملکت میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔