برطانیہ میں برقی شرحوں میں اضافہ اور مہنگائی سے عوام پریشان

   


ملک کے کئی شہروںمیں احتجاجی مظاہرے ، قیمتوں میں کمی کا حکومت سے مطالبہ

لندن: برطانیہ میں بجلی کے بل دگنے ہو گئے، بے تحاشا مہنگائی سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے۔برطانیہ میں مہنگائی سے پریشان عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی، مہنگائی کے خلاف پر زور احتجاج میں بڑی تعداد نے عوام نے حصہ لیا۔ لندن، برمنگھم، مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں اور حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔شرکا نے کہا بجلی کے بل دگنے ہو گئے ہیں، اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، حکومت فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرے۔حالیہ ہفتوں میں 40 سال کی بلند ترین مہنگائی کا سامنا کرنے والے ملک برطانیہ میں زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس بحران نے لوگوں کو ملک بھر میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔کچھ مزدور یونینوں اور موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں کے زیر اہتمام ریلیاں لندن سمیت تمام بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔