برطانیہ میں پاکستانی نژاد شہری کے گھر سے 10سالہ بچی کی لاش برآمد

   

لندن : برطانیہ کے علاقے ووکینگ میں پاکستانی نژاد شہری کے گھر سے 10 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے رہائشی افراد فرار ہوچکے تھے۔پولیس کے مطابق گھر میں ملک عرفان شریف نامی ڈرائیور اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم تھا، جو 20 سال پہلے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ پولیس کو بچی کے قتل کا شبہ ہے، 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایران میں سعودی قونصلیٹ پر سعودی عرب کا پرچم
تہران : ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کی عمارت پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔