لندن: برطانوی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہیکہ تارکین وطن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔برطانیہ میں پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔برطانیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق حکومت پناہ کی درخواستوں کیلئے فاسٹ ٹریک نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔اس سے قبل برطانوی وزارت داخلہ نے اشتہار بھی شائع کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے کمرشل پارٹنرز مطلوب ہیں جو غیرقانونی پناہ گزینوں کوان کے ملک واپس لے جانے میں مدد کریں۔