برطانیہ : کورونا سے ایک دن میں 786 اموات

   

لندن 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ نے آج بتایا کہ ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس سے جملہ 786 افراد فوت ہوئے ہیں۔کہا گیا ہے کہ دو دن سے اموات کی تعداد میں کمی درج کی گئی تھی تاہم آج اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور جملہ 786 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ وزارت صحت برطانیہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی جملہ اموات کی تعداد بڑھ کر 6,159 ہوگئی ہے ۔