برطانیہ کے 21 لاکھ قدیم درختوں کو ’قومی ورثہ‘ قرار دینے کی مہم

   

لندن: برطانیہ میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ وہاں 21 لاکھ سے زائد ایسے درخت ہیں جو نہ صرف بہت قدیم ہیں بلکہ تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ ماحول اور ثقافتی تحفظ کے حامیوں نے ان درختوں کی اسی طرح حفاظت کی درخواست کی ہے جس طرح جنگلی حیات اور قدیم تاریخی عمارات و آثار کو بچایا جاتا ہے۔یہ تحقیق جامعہ نوٹنگھم نے کی ہے اور بتایا ہے کہ برطانیہ بھر میں پھیلے 17 لاکھ سے 21 لاکھ تک درخت ایسے ہیں جن میں سے صرف ایک لاکھ سے کچھ زائد ریکارڈ پر ہیں۔ ان کی اکثریت کو تحفظ حاصل نہیں، کوئی قانون موجود نہیں اور کوئی پالیسی ہے۔ ماہرین نے ان خزانے کو بچانے کے لئے آواز بلند کی ہے۔سائنسدانوں نے درختوں اور جنگلات کے تحفظ کے ایک ادارے ’دی وْڈلینڈ ٹرسٹ‘ سے رابطہ کیا ہے اور پورے برطانیہ میں اہم درختوں کی نقشہ کشی کی ہے۔