برطرف ملازم پولیس سنجیو بھٹ کو 29 سال پرانے حوالات میں موت کے مقدمہ میں سزائے عمر قید

,

   

جام نگر (گجرات) ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی ایک عدالت نے آج برطرف آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سزا سنائی جو 2002ء کے فسادات میں حوالات میں موت کے مقدمہ کے جرم ثابت ہونے کے بعد دی گئی ہے۔ سنجیو بھٹ قبل ازیں سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرچکے ہیں کہ 2002ء کے ریاست کے فسادات میں وزیراعظم اور اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی ملوث تھے۔ انہیں انڈین پولیس سرویس کے 2011ء میں معطل کردیا گیا تھا اور اگست 2015ء میں وزارت داخلہ نے بلااختیار خدمات سے غیرحاضر رہنے پر برطرف کردیا تھا۔جام نگر کی عدالت کے سیشنس جج ڈی این ویاس نے چہارشنبہ کے سنجیو بھٹ کو اور پولیس کانسٹبیل پراوین سنہہ زالا کو مجرم قرار دیا تھا۔ حوالات میں موت 29 سال قبل ہوئی تھی۔ ایس آئی دیپک شاہ اور سیلیش پانڈیا اور کانسٹبلس پراوین سنہہ جڈیجہ ، انوپ سنگھ گیتواہ اور کیشو بھائی جڈیجہ بھی مجرم قرار دیئے گئے تھے۔ سنجیو بھٹ کو سیشن کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔