برفانی تودے گرنے سے دو جرمن سیاح ہلاک

   

اوسلا، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ناروے کے اسپٹسبرگن جزیرے پر برفانی تودے گرنے کے سبب جرمنی کے دو سیاح ہلاک ہوگئے۔ ناروے کے علاقائی افسران نے یہ اطلاع دی۔ افسران نے جمعرات کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے سیاح ایک گروپ کے ساتھ سیاحت کررہے تھے ، جنہیں روس کی گریمینٹ آرٹک ٹریول کمپنی خدمات فراہم کررہی تھی۔یہ حادثہ روس کے برینٹس برگ سے 15 سے 20 کلومیٹر جنوب میں ہوا۔ راحت اور بچاؤ کی مہم کے لئے ایک ہیلی کاپٹر موقع پر روانہ کیا گیا ہے ۔