برقعہ پر پابندی۔حیدرآباد کے تعلیمی ادارے کی وضاحت

   

حیدرآباد 10 فروری ( یواین آئی) حیدرآباد کے خانگی تعلیمی ادارے سوئیکار اکیڈمی آف ریہابلیٹیشن سنٹر نے برقعہ پر پابندی سے اطلاعات پر وضاحت کی ہے ۔ سوئیکار اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر ہنمنت راؤ کی جانب سے برقعہ پر پابندی کی شکایت ایک طالبہ نے ٹویٹر پر کی تھی۔اس کے بعد عوام نے برہمی کا اظہار کرکے سوئیکار اکیڈمی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔ اکیڈمی کے صدرنشین نے وضاحت کی کہ انہوں نے حجاب یا برقعہ پر پابندی نہیں لگائی بلکہ انھوں نے یہ کہا تھا کہ طالبات اپنی شناخت کے اظہار کے لیے اپرون پہنیں اور شناختی کارڈ گلے میں ڈالیں۔ کسی کو برقعہ یا حجاب میں آنے سے نہیں روکا گیا یہ الزام غلط ہے ۔