ریاض۔ سعودی عرب میں برقعہ پوش خاتون کی گانا ریکارڈ کراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اکثر صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ کچھ نے خاتون کی ہمت افزائی بھی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے اداکار عبداللہ السدحان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک برقعہ پوش خاتون کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کی کیپشن میں اداکار عبداللہ السدحان نے لکھا کہ آواز بہت خوبصورت ہے۔ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔ یقینا رزق کی تلاش مشکل ہے۔ آگے بڑھتے رہو چاہے جتنی مشکلات آئیں۔