برقی بحالی کیلئے گھنٹوں درکار، عوام کی سہولت کیلئے ٹیلیفون نمبرات کی اجرائی

   

حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) شہر میں بارش کے باعث برقی سربراہی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ کئی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی اور برقی حکام کو بحالی کیلئے گھنٹوں مساعی کرنی پڑی۔ تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر جی رگھوما ریڈی نے کہا کہ شہر کے بعض علاقوں میں برقی سربراہی متاثر ہوئی اور تیز ہواؤں کے نتیجہ میں درخت گر پڑے ۔ برقی تاروں پر درخت گرنے کے نتیجہ میں سربراہی کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کو ہٹانے کیلئے خصوصی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی سربراہی بحال ہوجائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برقی تاروں کو چھونے سے گریز کریں ۔ محکمہ برقی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی اور برقی سربراہی کی مسدودی کی صورت میں ٹول فری نمبر 1912 یا 100 پر ربط پیدا کریں۔ جبکہ 7382072104,7382072106 اور 7382071574 پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ ر