برقی شاک سے نوجوان ہلاک

   

کوہیر ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع سجاپور میں برقی شاک سے ایک نوجوان کسان ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر پولیس رامو کی اطلاع کے مطابق سی شیکھر عمر 24 سال پیشہ کسان صبح اپنی زرعی باؤلی کے پاس کام کے لئے گیا ہوا تھا کہ راستہ میں برقی تار ٹوٹ کے گرنے سے ان تاروں کی زد میں آگیا اور مقام حادثہ پر ہی اپنا دم توڑدیا۔ 12 بجے تک گھر واپس نہیں آنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی ۔ باؤلی کے قریب نعش دستیاب ہوئی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے ۔