برقی شاک کا شکار شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ رماوت پانڈے جو نارائن پیٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے کل وہ راجندر نگر کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر مکان میں کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے۔